ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: بی بی ایم پی میں بیک وقت 1280 افسران کے تبادلے

بنگلورو: بی بی ایم پی میں بیک وقت 1280 افسران کے تبادلے

Thu, 21 Jul 2016 01:36:05  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔20جولائی(عبدالحلیم منصور؍ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتظامیہ میں بہت بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کیلئے ریاستی حکومت نے بی بی ایم پی کے 1280 افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی ہے، اور طے کیا ہے کہ بیک وقت افسران اور ملازمین کے تبادلے کردئے جائیں ۔ بی بی ایم پی کی پوری تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر تبادلے کبھی نہیں ہوئے ۔ بی بی ایم پی کے انتظامیہ میں شفافیت ، انسداد کرپشن اور عوام کے کاموں کو تیزی سے انجام دینے کے تئیں افسران میں ذمہ داری پیدا کرنے کے مقصد سے بی بی ایم پی کے مختلف دفاتر میں برسر ملازمت 1280افسران اور ملازمین کے تبادلے بیک وقت انجام دئے جارہے ہیں۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے ان تبادلوں کے عمل کو کافی تیزی سے آگے بڑھانا شروع کردیا ہے۔عموماً اب تک ریاست کے دیگر محکموں کی طرح بی بی ایم پی میں کسی طرح کے عام تبادلے نہیں ہوا کرتے تھے، لیکن پہلی بار بی بی ایم پی کو پوری طرح مستحکم اور مستعد کرنے کے مقصد کے تحت اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کا تبادلہ کرنے کی پہل کی گئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اہم بی بی ایم پی دفاتر میں اگر یہ تبادلے انجام دئے گئے تو 80 فیصد عملہ تبدیل ہوجائے گا۔ ان تبادلوں کے ذریعہ بی بی ایم پی کے انتظامیہ کو کس حد تک فعال بنایا جاسکے گا یہ آنے والا وقت ہی بتاسکتا ہے۔ بی بی ایم پی اسپیشل کمشنر لکشمی مہیش ،ریوینےو ، ہیلتھ ، تعلیم ، ٹاون پلاننگ ، باغبانی وغیرہ شعبوں میں ان افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں۔ 1280 افسران اور ملازمین کے تبادلوں کی ایک طویل فہرست بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کو ان کے ماتحتوں نے پیش کردی ہے، اور کہا ہے کہ ان تبادلوں کے ذریعہ بی بی ایم پی انتظامیہ کو شفاف سمت میں لانے میں کافی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ چونکہ پچھلے دو تین سال سے بی بی ایم پی مےںعام تبادلے نہیں ہوئے ،اسی لئے اس بار اتنی بڑی تعداد میں تبادلوں کو برداشت کرنا ناگزیر بتایاجارہاہے ۔ بتایاجاتاہے کہ کمشنر نے قدیم وارڈوں میں تعینات ملازمین اور افسران کو نئے وارڈوں میں تعینات کرنے پر زور دیا ہے۔ 
 


Share: